وفاقی وزراء کی شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

12

راولپنڈی ، 30 اپریل ( اے پی پی): وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد ابرار نے آج معرکہ حق کے شہید سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر گئے۔ وفد کے ارکان نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم، حوصلے اور استقامت کی علامت ہیں۔ ملک ابرار نے کہا کہ معرکہ حق کے شہداء نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وفد کے ارکان نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔