پاکستان سپر لیگ :وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم آمد

8

لاہور ،3مئی ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستان سپر لیگ کے فائنل  میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

میچ کے آغاز سے قبل وزیرِ اعظم، چیئرمین پی سی بی اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ تصویر بنوائی۔ وزیرِ اعظم نے دونوں ٹیموں کی فائنل تک رسائی پر ان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

‎اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔