اسلام آباد، 05 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوان مدثر سلطان نے ‘معرکہ حق’ کے حوالے سے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو دیا گیا منہ توڑ جواب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے جس کے بعد اب بھارت کبھی دوبارہ جارحیت کی ہمت نہیں کرے گا۔مدثر سلطان کا کہنا تھا کہ ‘معرکہ حق’ سے قبل بھارت اس غلط فہمی میں مبتلا تھا کہ شاید فرانسیسی رافیل طیاروں کے سامنے پاکستان کی مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی کمزور ثابت ہوگی۔ تاہم، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جے ایف-17 تھنڈر اور جے-10 سی کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ ہماری ہوم ڈویلپڈ ٹیکنالوجی اور دفاعی صلاحیتیں دنیا کے کسی بھی جدید ترین نظام سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی معرکے کے دوران جب دشمن کو لگ رہا تھا کہ وہ اپنی عددی برتری سے دباؤ ڈال لے گا، تو پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔ مدثر سلطان کے مطابق، جے ایف-17 تھنڈر نے فضائی معرکے میں اپنی برتری ثابت کر کے بھارت کو یہ واضح پیغام دے دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر دشمن نے مستقبل میں دوبارہ کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت اور عبرتناک جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی ساز و سامان پر مکمل فخر اور اعتماد ہے۔











