سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کا معرکۂ حق پر  خصوصی پیغام

409

اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی): معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر سابق ممتاز ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ یہ معرکہ افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی جذبے کا روشن ثبوت ہے، جس نے ثابت کیا کہ پاکستان اپنے سے بڑے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب قوم اور مسلح افواج ایک صف میں کھڑے ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق نے قومی اتحاد کو مزید مضبوط کیا اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر ہونے کی ایک بار پھر عملی مثال پیش کی۔

اقبال قاسم نے نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگی کے ہر میدان میں محنت، نظم و ضبط اور لگن کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کریں۔