اسلام آباد، 07 مئی ( اے پی پی): پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔سید ذیشان علی نقوی چار سالہ مدت (2026ء تا 2030ء) کے لیے فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ راجہ محمد گوہر اقبال سیکریٹری جنرل، انور سلیم کاکا سینئر نائب صدر، جبکہ آغا وسیم احمد، محمد ندیم خالدی اور انعام اللہ نائب صدور منتخب ہوئے۔
دیگر عہدیداران میں مصور خان فنانس سیکریٹری، محمد واصف نثار جوائنٹ سیکریٹری اور محمد شاہد خان پریس سیکریٹری مقرر ہوئے ہیں۔
انتخابات پاکستان اسپورٹس بورڈ کے آئین 2022ء اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز کے عین مطابق منعقد کیے گئے ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔











