معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر سیکرٹری جنرل، آل پارٹیز حریت کانفرنس ایڈوکیٹ پرویز احمد کا پیغام

10

اسلام آباد، 07 مئی (اے پی پی ): معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر سیکرٹری جنرل، آل پارٹیز حریت کانفرنس ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اپنے فوجی بل بوتے کی بنیاد پر آپریشن سندور کے نام سے پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ دی، جس میں پاکستانی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستان نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کیا اور ہندوستان دنیا میں ایکسپوز ہو گیا۔

معرکہ حق کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ محبت کرتے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس وقت پاکستان دو طاقتوں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ رکوانے میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔