گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا یومِ فتح کی پہلی سالگرہ پر پیغام

10

پشاور،08مئی(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یومِ فتح کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل افواجِ پاکستان نے دشمن کو مؤثر جواب دے کر دنیا پر اپنی عسکری صلاحیت ثابت کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عددی اور مالی لحاظ سے زیادہ مضبوط تھا، تاہم آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی قیادت میں پاک افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت، سفارتی وفود، میڈیا اور پوری قوم نے اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا بھرپور دفاع کیا۔

چیئرمین بلال بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے رکھا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گا۔ پاکستان زندہ باد۔