صدر  آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب کی ملاقات

9

اسلام آباد، 8 مئی ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں پنجاب میں انتظامی امور اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

دورانِ ملاقات صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر تعاون عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے ناگزیر ہے۔