لاہور، 10 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر لاہور میں یادگار شہداء پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کور کمانڈر لاہور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔











