راولپنڈی، 25 مئی ( اے پی پی): پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ون ڈے سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی سخت مشقیں کیں۔
پریکٹس سیشن کے آغاز سے قبل قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا، جہاں کوچز نے کھلاڑیوں کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے انہیں مختلف ٹاسک دیئے اور خصوصی فیلڈنگ مشقیں کروائیں۔
یاد رہے کہ سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی ٹیم کا اگلا پریکٹس سیشن اب 29 مئی کو ہوگا۔











