اسلام آباد،26ا مئی ( اے پی پی ): ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا ۔والڈ لائف حکام نے ڈی سی اسلام آباد کو رینج فاریسٹ ایریاز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پروالڈ لائف حکام نے ڈی سی اسلام آباد کو رینج فاریسٹ ایریاز پر تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنگلات میں بھڑکی آگ سے نمٹنے کیلئے جاری فائر فائٹنگ کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔
دورے میں وائلڈ لائف ریسکیو اور ری ہیبلیٹیشن آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔جنگلی جانوروں کی ریسکیو، علاج اور بحالی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی سی اسلام آباد نے جنگلات کے تحفظ اور وائلڈ لائف کے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
وائلڈ لائف حکام نے مختلف جنگلی جانوروں کی دیکھ بھال اور بحالی مراکز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ضلعی انتظامیہ کے دورے کے دوران جنگلات میں آگ سے بچاؤ کیلئے دستیاب وسائل اور ایمرجنسی رسپانس میکنزم کا بھی جائزہ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ اور آئی ڈبلیو ایم بی کے درمیان کوآرڈینیشن مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد کے ہمراہ اے ڈی سی ہیڈکوارٹرز، اے سی سیکرٹریٹ اور اے سی سٹی بھی موجود تھے۔











