پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹرائی سیریز کی تیاریوں میں تیزی، ڈبلن میں پریکٹس سیشن

15

اسلام آباد،28 مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ میں جاری ٹرائی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈبلن کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں  تیسرے روز پریکٹس سیشن کے کیا۔

 کوچز کی خصوصی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی تکنیکوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فٹنس اور اسکل بیسڈ ڈرلز پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی۔ ٹیم اب اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ تیار ہے اور ٹرائی سیریز میں اپنا پہلا میچ کل 29 مئی کو ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف کھیلے گی۔