پاکستان کی بیٹی عائشہ بلوچ کا بڑا کارنامہ، ایشین گیمز ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

3

اسلام آباد،6 جون ( اے پی پی):فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے سری لنکا میں جاری ایشین گیمز2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ کے بہترین داؤ پیچ، شاندار تکنیک اور غیر معمولی اعتماد کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں ایشیائی حریف ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔

فائنل مقابلےمیں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی،بھارتی ریسلران کےمؤثرکھیل کامقابلہ نہ کرسکی جبکہ بھارتی حریف کیخلاف فیصلہ کن فتح کےبعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔

وکٹری پوڈیم پر پاکستان کاسبز ہلالی پرچم لہرا کرعائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

عائشہ بلوچ کی تاریخی کامیابی پرملک بھر میں جشن کاسماں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز و تصاویر وائرل،عوام کی جانب سےبھرپورپذیرائی مل رہی ہے۔

 عائشہ بلوچ کی کامیابی بلوچستان سمیت ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کیلیے حوصلے اور امید کاروشن پیغام ہے۔