پی ایس ڈی پی کے تحت  آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے لئے 89 ارب روپے سے زائد مختص

5

اسلام آباد، 12جون (اے پی  پی ):  پی ایس ڈی پی کے تحت  آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے لئے 89 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال 2026-27 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے لئے 89 ارب روپے سے زائد مختص  کئے گئے  ہیں، آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2 نئی اور 9 جاری سکیموں کے لئے 45 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 9  جاری سکیموں کے لئے 43 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار روپے اور دو نئی سکیموں کے لئے 1 ارب 94 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔نئے منصوبوں میں آزادکشمیر کے ڈی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی تنصیب کے لئے 94 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔بجلی فراہمی کے نیٹ ورک  کی بہتری کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے، 48 میگاواٹ جاگراں ٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 1 ارب 14 کروڑ 53 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔