وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں

6

اسلام آباد، 16 جون(اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا، ارم حامد حمید، شیخ آفتاب احمد ، محمد خان ڈاہا، انوار الحق چوہدری شہباز بابر، سردار شمشیر مزاری اور دانیال احمد نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-2027 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے کی امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بات چیت ہوئی اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔