حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران اکنامک ٹرانسفارمیشن کے فروغ کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے ،سید عاشق حسین کرمانی

3

لاہور، 18جون ( اے پی پی ) : وزیر زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ  حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران اکنامک ٹرانسفارمیشن کے فروغ کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے ۔ زرعی میکنائزیشن کا فروغ وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں زرعی میکانائزیشن کے فروغ کےلیے 70 ارب روپے خرچ کئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایگری کنیکٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، ورلڈ بینک کے پریکٹس مینجر ربیح  کاراکے(Rabih karaky)و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ورکشاپ میں زرعی پیداوار اور ویلیو ایڈیشن بارے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اورنجی شعبے کے فعال کردار سے زراعت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔   پنجاب میں زرعی مصنوعات کی ویلیو چین اور ویلیو ایڈیشن   کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اور زرعی ویلیو چین کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے  موجودہ حکومت کسانوں کو کاروباری مواقعوں کی فراہمی اور منڈیوں سے جوڑنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ غذائی تحفظ اور اسٹریٹجک ذخائر کے لیے نجی شعبے  کو بھی شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔ سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پائیدار زرعی ترقی کے لیے حکومت، نجی شعبے اور کسانوں کے درمیان مؤثر شراکت داری ناگزیر ہے۔