کوئٹہ میں عاشورہ کے موقع پر جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی تعینات ہیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی

3

کوئٹہ، 26 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی تعینات ہے جبکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے آئی جی آفس اور ڈی سی آفس میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں ۔جمعہ کویوم عاشورکے موقع  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے  مہر اللہ بادینی  نے کہا کہ  جلوس کے شرکاء کی تعداد 35 ہزار کے قریب ہے،جس کے لیے میزان چوک پر حکومت  کی جانب سے بھی سبیل لگائی گئی ہے اور جلوس میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ہے، 7 مقامات پر ریسکیو پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ  کنٹرول روم ہر سطح پر قائم ہیں۔