وزیرِ اعظم  شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچ گئے

8

کراچی، 27 جون ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ،گورنر سندھ نہال ہاشمی  اور وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم کا پی این ایس قاسم پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر، کراچی میں منعقدہ 125 مڈشپ مین اور 33ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے دورہء کراچی میں انکے ہمراہ ہیں۔