صدر زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ اور بلوچستان کی ملاقات، بین الصوبائی امور پر تبادلہ خیال

2

کراچی ، 01 جولائی ( اے پی پی ): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بین الصوبائی تعاون کے فروغ سے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔