وزیراعظم سے امیر مقام کی ملاقات، عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت

5

اسلام آباد، 2 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے عوامی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔