وزیراعظم سے مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

5

اسلام آباد، 2 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے عوامی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔