عالمی یوم اسپورٹس جرنلسٹس کی پروقار تقریب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا

4

اسلام آباد، 2 جون ( اے پی پی): عالمی یوم اسپورٹس جرنلسٹس کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

نجی ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ اس تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بدر شہباز ، وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی، ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاور حسین، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، اور سابق ہاکی کپتان شکیل عباسی سمیت متعدد اہم شخصیات اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے اسپورٹس جرنلسٹس کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے صحافیوں کو اپنی سفارشات پیش کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کی دعوت دی، جبکہ وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے ہاکی کی بحالی اور فنڈز میں ریکارڈ اضافے کا ذکر کیا۔

تقریب کے میں ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک کاٹا گیا اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹس کو ان کی تاحیات خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان صحافیوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور اخلاقی اقدار برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی۔