بھارتی جین زی تحریک “کاکروچ جنتا پارٹی” کی تحریک میں تیزی، مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع

3

  اسلام آباد، 2 جولائی(اے پی پی):بھارت میں مودی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور امتحانی نظام میں بدعنوانی کے خلاف بھارتی نوجوانوں اور طلبہ کی تحریک سنگین رخ اختیار کر گئی ہے۔مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں نے بھارتی نوجوانوں کی امیدیں توڑ کر ملک کو بغاوت کی طرف دھکیل دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی نوجوان طلبہ کے خون پر سیاست کرنے والے مودی کا عبرت ناک انجام شروع ہو گیا ،شدید گرمی کے باوجود بھوک ہڑتال کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی ضد نے مودی کا پول کھول دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مودی کے ظلم کے خلاف شروع ہونے والی تحریک ایک ناقابل شکست جنگ بن چکی ہے۔

 مشہور سماجی کارکن سونم وانگچوک نے بھی مودی حکومت کے خاتمے کیلئے اٹھنے والی تحریک کی مکمل سرپرستی کا اعلان کر دیا ہے ۔کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مظاہروں میں بڑھتا ہوا عوامی ہجوم مودی کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت ہے۔

معروف بھارتی صحافی نیشا کشیپ کے مطابق مودی کی سرپرستی میں چلنے والے امتحانی مافیا غریب بچوں کا مستقبل سرعام نیلام کر رہے ہیں۔

نامور سماجی کارکن پرکاش بھوشن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں بھی کاکروچ جنتا پارٹی جیسی نوجوانوں کی تحریکوں نے ہمیشہ ظالم حکمرانوں کے تخت الٹے ہیں۔ مودی اقلیتوں پر مظالم سے نوجوانوں کے مسائل تک سب چھوڑ کر صرف سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔