آئی جی پولیس آزادکشمیر کا مدینہ مارکیٹ کا دورہ، تاجر برادری کا خیر مقدم

2

اسلام آباد، 02 جولائی (اےپی پی):آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے مدینہ مارکیٹ مظفرآباد کا دورہ کیا اورتاجروں اور شہریوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر تاجر برادری نےآئی جی پولیس آزاد کشمیر کے دورے کا خیر مقدم کیا۔مظفرآباد کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔آئی جی پولیس آزادکشمیر نے تاجروں سے کاروباری سرگرمیوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق مدینہ مارکیٹ سمیت پورے شہر میں معمولاتِ زندگی بحال اور شہریوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تمام محب وطن کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور پاکستان بھی کشمیر سے محبت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی غیور عوام نے کسی بھی قسم کے انتشاری جتھے کو مسترد کر دیا  ہے۔آزاد کشمیر کے شہریوں نے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کرانتشار پسند عناصر کے مذموم ایجنڈا کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔