ایک اوربھارتی چینل پرسائبرحملہ،نامعلوم ہیکرزنے سن ٹی وی نیٹ ورک کو بھی ہیک کرلیا

5

اسلام آباد، 02 جولائی (اے پی پی ): ایک اوربھارتی چینل پرسائبرحملہ،نامعلوم ہیکرزنے سن ٹی وی نیٹ ورک کو بھی ہیک کرلیا۔ بھارت کے سن  ٹی وی نیٹ ورک کو ہیکرزنے ہیک کرکے اس کی نشریات معطل کردیں،سائبرحملہ آوروں نے نیٹ ورک کے اندرونی براڈکاسٹ مینجمنٹ پورٹل تک رسائی حاصل کرلی۔سائبرحملہ کے نتیجے میں سن ٹی وی کے مختلف ٹیلی وژن چینلزکی نشریات عارضی طورپرمتاثراور تبدیل ہوگئیں۔ہیکرزنے  نشریات روک کر پاکستانی پرچم اورپاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینر سکرین پرچلادیئے۔ہیکرزنے حملوں کے تسلسل میں رینسم ویئرنامی ایک اورسائبرحملہ کرکے 1800 ڈومین سسٹمز  بھی لاک کردیئے۔

ماہرین کے مطابق ہیکنگ کے یہ واقعات بھارت کے سائبرتحفظ اورمضبوط ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بلند وبانگ دعوؤں پرسنجیدہ سوالات کھڑے کرتے ہیں۔آئی ٹی پاورکے دعویداربھارت کے اہم چینلزپرسائبرحملوں نے اس کے ڈیجیٹل دفاع کی کمزوریوں کوعیاں کردیا ہے۔یہ سائبرحملے بھارتی سیکیورٹی نظام بالخصوص آئی ٹی شعبے میں موجود سنگین انتظامی اور تکنیکی خامیوں کوبے نقاب کرتے ہیں۔