وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے چینی وفد کی ملاقات، باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

5

 اسلام  ،03 جولائی (اے پی پی ):وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے چین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات، بالخصوص سمندری امور، پورٹ ڈویلپمنٹ اور بلیو اکانومی (Blue Economy)

کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاک چین دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی وفد نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔