بشکیک ، 8 جولائی ( اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرغز جمہوریہ کے سرکاری دورے کے دوران چونگ تاش میں واقع تاریخی ‘اتامبیت میموریل کمپلیکس’ (آباؤاجداد کی قبریں) کا دورہ کیا۔
صدر مملکت نے مرکزی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کرغزستان کی آزادی کی جدوجہد کے مختلف ادوار کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اتامبیت میموریل میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرغزستان کی خودمختاری کے سفر کو دستاویزی شکل دینے والے تاریخی نوادرات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر صدر زرداری نے معروف کرغز مصنف چنگیز اعتماتوف کی یادگار پر بھی حاضری دی، جو اسی کمپلیکس میں مدفون ہیں۔











