”بدلتے ہوئے جیو پولیٹیکل ماحول میں پاکستان” کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس

8

اسلام آباد، 15 جولائی (اے پی پی): انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI)

 

کے زیرِ اہتمام ”بدلتے ہوئے جیو پولیٹیکل ماحول میں پاکستان” کے موضوع پر ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی، چیئرمین آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود اور دیگر مقررین نے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے، روایتی و غیرروایتی سیکیورٹی چیلنجز، اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔

مقررین نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے چین،ترکیہ اور قطر کی ثالثی کا خیرمقدم کیا، ایران امریکہ تناؤ کے خاتمے اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی شراکت داری میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہا، جبکہ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی سیکیورٹی اور دہشت گردی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر متوازن،دور اندیش اور فعال خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔