اسلام آباد، 22 جولائی)اے پی پی):ایران کے نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ مہران گوربانی اور نائب وزیرِ داخلہ برائے اقتصادی امور مہدی داوستی نے آج وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص اقتصادی تعاون، تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری تجارت، ایف بی آر کے ممبر کسٹمز آپریشنز، سیکرٹری ایس آئی ایف سی، اسپیشل سیکرٹری پیٹرولیم، اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر، وزارتِ مواصلات اور وزارتِ ریلوے کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔











