ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کا نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ، جدید نظام کو سراہا

5

اسلام آباد ،22جولائی )اے پی پی):ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے نادرا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

چیئرمین نادرا نے ایرانی وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور جدید اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ نادرا کا دورہ انتہائی خوشگوار اور حوصلہ افزا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیس سال قبل بھی نادرا کا دورہ کیا تھا اور اب بیس برس بعد ادارے میں نمایاں اور مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا نے جدید ٹیکنالوجی اور عوامی سہولت میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ نادرا کا جدید شناختی نظام اور ڈیجیٹل خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مزید فروغ پائے گا۔