کراچی، 28 جولائی ( اے پی پی): خاتونِ اوّل اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری میں واقع اسپینسر آئی ہسپتال کا دورہ کیا، جسے حال ہی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور حکومتِ سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید طرز پر بحال کیا ہے۔ اس ہسپتال میں روزانہ تقریباً 4,000 مریضوں کو او پی ڈی کی سہولت بلکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔ اپریل 2026 سے اب تک 700 سے زائد لیزر اور دیگر طبی پروسیجرز کامیابی سے انجام دیئے جا چکے ہیں۔
خاتونِ اول نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی مفت اور معیاری طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ہسپتال کی پوری ٹیم کی عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر مئیر کراچی مرتضی وہاب، رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور دیگر بھی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔











