جنوبی کوریا اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیموں کا اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن

4

اسلام آباد،28 جولائی (اے پی پی):  دورہ پاکستان پر آئی جنوبی کوریا اور پاکستان کی قومی ہاکی ٹیموں نے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے کوچز کی زیر نگرانی میدان میں جم کر پریکٹس کی اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔ 27 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والے اس اہم دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کوریا ٹیم کا یہ دورہ ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کو نئی تقویت دے گا، جبکہ وفاقی سیکرٹری محی الدین احمد وانی نے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں میچز میں پریکٹس سیشن کا دورہ کیا اور  سیریز کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔