بہاولپور،03 اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ گھر گئے اور ان کے والد، ممتاز سیاست دان اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر ان سے اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم نے بطور رکن قومی اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی پارٹی کے ساتھ وفاداری کو سراہا اور کہا کہ مرحوم نے مسلم لیگ ن میں بطور سیاسی لیڈر نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر و استقامت عطاء فرمائے۔
ملاقات میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور دیگر سیاسی زعماء بھی موجود تھے۔











