وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب،مدینہ منورہ پہنچ گئے

5

مدینہ منورہ،8 اگست ( اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے  دورہءِ سعودی عرب کے دوران  مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی۔وزیرِ اعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے روضہ رسول صلی اللّہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔