وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب مکمل،پاکستان روانہ

4

مدینہ منورہ، 8 اگست ( اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

مدینہ ائیر پورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

 دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کئے جس سے تینوں ممالک کے دفاعی تعاون و برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی اور مسجد نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی دورہءِ سعودی عرب میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔