پاک سعودی ترکیہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، بھارت بھی پاکستان کے مفادات گرداننے لگا

3

اسلام آباد،8اگست  (اے پی پی):پاک سعودی ترکیہ تعاون سے پاکستان کیلئے بیش بہا فوائد دیکھ کر بھارت پاکستان کے مفادات کے اعتراف پر مجبور ہوگیا،بھارتی میڈیا نے پاک سعودی ترکیہ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم دفاعی معاہدہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت بڑھا سکتے ہیں،انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط کرسکتی ہے۔انڈیا ٹوڈے نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے سے پاکستان کو ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں حاصل کرنے میں آسانی ہوگی،سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مفاد میں ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ترکیہ کی ٹیکنالوجی، سعودی وسائل اور پاکستان کی آپریشنل صلاحیتیں مؤثر دفاعی امتزاج تشکیل دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں،پاک سعودی ترکیہ دفاعی تعاون کا ادراک بھارت کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے معاہدے کے دفاعی فوائد کا اظہار معاہدہ کی اسٹریٹجک اہمیت کا برملا اعتراف ہے۔