آئی ایس پی آر  کی جانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے براہوی  زبان میں ملی نغمہ ریلیز

7

اسلام آباد، 10اگست )اے پی پی):آئی ایس پی آر نے یومِ آزادی 2026 کی مناسبت سے براہوی زبان میں ایک اور انتہائی دلکش اور زبردست  ملی نغمہ  ریلیز کر دیا ہے۔

معروف گلوکار اختر چنال نے اپنے مخصوص مسحور کن انداز میں اس نغمے کو گا کر سماں باندھ دیا ہے۔ نغمے” Pak Ay Watan”  کے براہوی ورژن میں بلوچ عوام کا پاکستان سے بے پناہ عشق، سچی محبت اور گہرا تعلق واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

یہ خوبصورت نغمہ یومِ آزادی کے موقع پر وطنی محبت، اتحاد اور قوم کے جذبہِ یکجہتی کا زبردست عکاس ہے۔گانے کی دھن اور اختر چنال کی آواز نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے اور سوشل میڈیا پر اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔