اسلام آباد، 12 اگست ( اے پی پی):اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر، ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے بدھ کو یہاں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ دفاع نے ایران کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔











