لاہور،14 اگست (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے قومی پرچم فضا میں بلند کیا اور کیک کاٹا۔
تقریب میں پی سی بی کے افسران، عملے اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جشنِ آزادی کی خوشیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں، شائقینِ کرکٹ اور پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











