حب17اگست ( اے پی پی )کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کے زیرصدارت لیڈاکانفرنس ہال میں حب ماسٹر پلان اورسیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقادکیا گیا اجلاس میں ڈی آء جی لسبیلہ رینج عبدالقیوم پتافی ڈپٹی کمشنرحب جمعدادمندوخیل ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی حب کے ایس ایس پیرزابلال حسن چیئرمین ایم سی حب گل حسن محمد حسنی میونسپل کارہوریشن کے انجینئراور کنسلٹنٹ فرم کے نمائندے اوعاسسٹنٹ کمشنر اوتھل شریک ہوئے ڈی سی حب جمعدادمندوخیل اور پی ڈی حب ماسٹرپلان ارباب ایوب کاسی نے ماسٹر پلان پراجیکٹ کے حوالے سے کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر نے بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنائزیشن کی جانب حب ماسٹرپلان اہم منصوبہ ہے شہری آبادی کو سہولیات فراہمی فیزیبلٹی اس میں شامل کی گئی ہے ۔ماسٹر پلان پراجیکٹ پر کام کسی صورت نہیں رکناچاہیے کمشنر سائرہ عطاء نے کہا ک جتنے فنڈزجاری ہوئے ہیں ماسٹرپلان مئں شامل منصوبوں کی فزیکل فنانشل پروگریس خودچیک کرونگی ترقیاتی منصوبے ملٹی میڈیا پر نہیں آن گراؤنڈ نظر آنے چاہیے کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے احکامات جاری کیں کہ پروجیکٹ کی ضروریات کےمطابق فنڈزاجراء تک سڑکوں کی توڑ پھوڈ نہیں یونی چاہیے۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ماسٹر نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایاکہ حب کی شہری آبادی کا 30فیصد صنعتی اور70فیصدشہری اورزرعی ایریاز پر مشتمل ہے ماسٹر پلان کے فیز ون میں چھ پراجیکٹ شامل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حب ماسٹر پلان کے 6بلین کے پراجیکٹ کیلئے رواں سال 14 کروڑ فنڈزکی منظوری ہوء ہے حب سٹی کے انٹری مقام پر گیٹ اورماڈرن بس ٹرمینل بنانے جارہے ہیں انٹرسٹی بس ٹرمینل کی فاؤنڈیشن اورگرین ایریا بھی ماسٹرپلان کا حصہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل نے بریفنگ میں کمشنر کو بتایا کہ دوبلین کی لاگت سے،ڈی سی کمپلکس حب اورافیسر کالونی پر کام جاری ہے ڈی سی کمپلکس کی چالیس فیصد فزیکل اور32فیصد فنانشل پروگریس یوء ہے آفیسر کالونی کی 30فیصد فزیکل اور20فیصد فنانشل پروگریس ہوء ہے ۔











