خانیوال،22 اگست(اے پی پی (:زیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ریلوے ملازمین کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نئے گارڈز اور لوکو پائلٹس کے رننگ رومز کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی 79 سالہ تاریخ میں پہلی بار جدید معیار کے رننگ رومز قائم کیے گئے ہیں، جہاں لوکو پائلٹس کو فائیو اسٹار ہوٹل کے معیار کی رہائش فراہم کی گئی ہے۔
نئے رننگ رومز میں سولر سسٹم، مسجد اور جدید ڈائننگ ہال سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکو پائلٹس اور گارڈز ریلوے آپریشن کا اہم حصہ ہیں، اس لیے ان کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔











