اسلام آباد، 24 اگست (اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے آغاز پر رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے راولپنڈی میں قتل ہونے والی حنا جاوید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔
ارکان نے حنا جاوید سمیت دیگر مرحومین کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی، جس پر
اسپیکر سردار ایاز صادق کی ہدایت پر ایوان میں ارکان کی تعداد پوری ہونے یا نہ ہونے کے لیے گنتی شروع کردی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی کورم مکمل ہونے تک مؤخر کر دی۔











