پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، ٹریننگ سیشن کا آغاز

8

لندن، 31 اگست ( اے پی پی): پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم  براستہ دبئی، انگلینڈ پہنچ گئی ہے، سیریز میں ٹیموں کے درمیان 2 سے 5 ستمبر تک ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، جس کے بعد 9 سے 16 ستمبر تک چار میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز کا انعقاد ہوگا۔ قومی جونیئر ٹیم کے تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ شاہد انور کی زیرِ نگرانی پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا  اور انگلش کنڈیشنز سے آہنگی حاصل کی۔