بشکیک:وزیراعظم  شہباز شریف کا دورۂ کرغستان،آلا آرچا نیشنل پارک کا دورہ

4

بشکیک،2ستمبر ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کے ہمراہ آلا آرچا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔

صدر صادر ژاپاروف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف  کا  آلا آرچا نیشنل پارک آنے پر خیرمقدم کیا گیا اور انہیں کرغزستان کی ثقافت اور روایات سے متعلق بتایا گیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو کرغز ثقافت اور اس سے منسلک مختلف روایتی سرگرمیوں، ثقافتی رقص اور دیگر روایتی فنون کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغز عوام کی شاندار ثقافتی روایات اور صدیوں پر محیط ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے روایتی گھڑ سواری، عقابوں کے ذریعے شکار اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعظم نے کرغزستان کی ثقافتی روایات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔