ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،  انتظامات کا تفصیلی جائزہ

6

اسلام آباد،3ستمبر  (اے پی پی):  ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

ضلعی انتظامیہ نے اجلاس میں ستمبر 2026 کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور

اسلام آباد میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

 اسلام آباد میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران وفاقی دارالحکومت کی تمام 80 یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی اور چیلنجز والے علاقوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انتظامی اور فیلڈ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے ہدایت کی کہ مہم سے قبل پولیو ٹیموں کی تربیت اور تمام فیلڈ تیاریاں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

ا نہوں نے تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی سی اسلام آباد نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

ڈی سی اسلام آباد نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

تمام یونین کونسلز میں پولیو ٹیمز کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ یقینی بنایا جائے۔