یوم فضائیہ ، پاکستان ائیر فورس کی جانب  سے نیا نغمہ ریلیز

52

اسلام آباد ،7ستمبر  (اے پی پی):یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان ائیر فورس کی جانب  سے لہو گرما دینے والا نیا نغمہ ریلیز کردیا گیا۔

یومِ فضائیہ پر جاری کیا گیا نغمہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے،نغمہ کے بول پاکستان کی مٹی سے وابستگی رکھنے والے ہر پاکستانی کے دل کو گرما دیتے ہیں،نغمہ میں وطن کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نہایت خوبصورت انداز میں فلمایا گیا،پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کی حفاظت میں قربانیاں دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے،شاہینوں کی بے مثال جرات نے ہر محاذ پر دشمن کو للکارا اور پاکستان کی فضائی حدود کو محفوظ رکھا،نغمہ میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کی مہارت سے دی گئی فیصلہ کن شکست کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت اور عزم کی مثال ہیں،نغمہ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا ہر لمحہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کا عزم اجاگر کیا گیا۔