اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اسلام اباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ شہریوں کو بیماریوں سے بچانے پر توجہ مرکوز ہے ،احتیاط علاج سے بہتر ہے، اسی اصول پر عمل پیرا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صحت مند شہری ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں، تین کروڑ 45 لاکھ افراد کی ذیابطیس کی سکریننگ ہو چکی ہے ،ساڑھے چار کروڑ افراد ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں، صحت کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، صحت کے بنیادی نظام کو مضبوط بنا رہے ہیں، شہری بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
وزیر صحت نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ابادی بھی بڑا چیلنج ہے۔بڑھتی ابادی کے باعث وسائل پر دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم ہر سال نیوزی لینڈ جتنی ابادی پیدا کر رہے ہیں۔











