8 ستمبر 1965: کھیم کرن پر فتح کے جھنڈے گاڑنے کا دن

8

اسلام آباد ،08ستمبر (اے پی پی) 8 ستمبر کھیم کرن پر فتح کے جھنڈے گاڑنے کا دن ہے۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر دیا مگر پاک افواج نے 48 گھنٹے میں ہی پانسہ پلٹ دیا۔

بزدلانہ بھارتی حملوں کی پسپائی کے بعد پاکستانی افواج نے ہندوستانی سرزمین پر پیش قدمی کی۔ قصور کے محاذ پر پاکستانی ٹینکوں نے بھارتی دفاعی لائن کو روند ڈالا۔پاکستانی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن نے شدید لڑائی کے بعد بھارتی 4 مائونٹین ڈویژن کو تہس نہس کر دیا۔ شدید نقصانات کے باعث 4 مائونٹین ڈویژن کی بیشتر یونٹس جنگ سے فرار ہو گئیں۔

بھارتی افواج ٹینکوں اور گاڑیوں کو چلتی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئیں۔بھارتی کور کمانڈرز نے 4 مائونٹین ڈویژن کو ختم کرنے کی سفارش بھی کر دی۔

فاتحانہ پاکستانی افواج نے کھیم کرن پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ کھیم کرن 1965ء کی جنگ کے دوران کسی بھی طرف سے قبضے میں لیا جانے والا سب سے بڑا شہر تھا۔