پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہٰ کی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات

4

اسلام آباد، 8ستمبر  (اے پی پی):پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہٰ نے وزیرِ مملکت و وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ غور آئے۔  دونوں جانب سے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔