اسلام آباد ،14ستمبر (اے پی پی):لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران لبنان کے وزیر داخلہ کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔











